ٹرنیٹ(نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کے مشرقی ساحل کے قریب جمعہ کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ شمالی مالوکو کے شہر توبیلو سے تقریباً 58 کلومیٹر مغرب میں اور 120 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔



