چین میں روزگار کے تحفظ کے لئے بے روزگاری انشورنس پالیسیوں کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کاروباری اداروں کو ملازمتیں برقرار رکھنے، نوجوان کارکنوں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی کرنے اور افرادی قوت کی مہارتوں میں بہتری لانے کے لئے بے روزگاری انشورنس سے متعلق متعدد پالیسیوں میں 2026 کے اختتام تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور دیگر 3 محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونےوالے ایک سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ توسیع شدہ روزگار برقرار رکھنے کے ریفنڈ پروگرام کے تحت وہ کمپنیاں جو ملازمین کو فارغ کرنے سے گریز کریں گی یا برطرفیوں کو کم سے کم رکھیں گی، انہیں گزشتہ سال ادا کئے گئے بے روزگاری انشورنس پریمیم کا ریفنڈ بدستور ملتا رہے گا۔
ملازمتوں میں اضافے کے لئے ایک مرتبہ دی جانے والی سبسڈی میں بھی 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایسے کاروباری ادارے اور سماجی تنظیمیں جو حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے کالج طلبہ یا 16 سے 24 سال کی عمر کے رجسٹرڈ بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت دیں گی انہیں ہر نئے ملازم کے لئے فی کس سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
مہارتوں میں بہتری کی سبسڈی کو بھی 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ اس کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مزید کارکنوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کا اہل بنایا گیا ہے۔
سرکلر میں بے روزگاری انشورنس فنڈ کے خطرات کے موثر انتظام کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری الاؤنس اور طبی انشورنس کوریج سمیت بنیادی گزارہ الاؤنسز کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر