چین اور یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی طریقہ کار کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں میں ہوگا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین (ای یو) اس موسم خزاں میں تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق مشاورتی طریقہ کار کا دوسرا اجلاس منعقد کریں گے۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ طریقہ کار چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے لئے قائم کیا گیا ایک نیا مستقل مکالمہ پلیٹ فارم ہے۔ دونوں فریقوں نے اس طریقہ کار کے تحت ہر سال وزارتی سطح کے ایک یا دو اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
حہ یادونگ نے کہا کہ پہلے اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت میں توازن پیدا کرنے کے لئے تجارت کو محدود کرنے کے بجائے اس کی زیادہ متوازن ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے 3 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں دونوں فریق مصنوعی ذہانت اور ماحول دوست تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ خدمات کی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ دونوں فریق ایک دوسرے کے تحفظات کو مرحلہ وار دور کرنے کے لئے منڈی تک رسائی سے متعلق مشاورت کو بھی آگے بڑھائیں گے۔
حہ نے بتایا کہ دونوں فریق چین اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی نئی تشریح پر بھی متفق ہو گئے ہیں جس کے مطابق چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے لئے مستحکم، متوازن اور اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔
حہ نے مزید کہا کہ اس اتفاق رائے سے دونوں جانب کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور چین، یورپی یونین اور عالمی معیشت کی ترقی کے لئے مزید اعتماد اور مثبت رفتار پیدا ہوگی۔
حہ یادونگ کے مطابق چین نے یورپی کمشنر برائے تجارت، اقتصادی سلامتی، بین الادارہ جاتی تعلقات اور شفافیت ماروس شیف کووچ کو اس موسم خزاں میں چین کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ اس مشاورتی طریقہ کار کے دوسرے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر