رضا ڈار پر مبینہ الزامات؛ اسحاق ڈار فوری استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا ہے کہ رضا ڈار پر سامنے آنے والے سنگین الزامات کے بعد نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کے ایک قریبی رشتہ دار پر غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ متعلقہ غیر ملکی سفارت خانے کی مداخلت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور مبینہ طور پر کیس کو زیادتی کے بجائے صرف بھتہ خوری تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ متاثرہ غیر ملکی خواتین کو جلد از جلد ان کے ممالک واپس بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جبکہ کیس میں دفعہ 164 کے تحت بیان بھی تاحال منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کی طرح اس کیس میں بھی من پسند میڈیکل رپورٹس حاصل کی جا رہی ہیں اور سیاسی جماعتیں اس معاملے پر خاموش ہیں۔ ان کے بقول، حکومت اور اپوزیشن سمیت کسی بڑی سیاسی جماعت یا رہنما کی جانب سے اس واقعے کی مذمت سامنے نہیں آئی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پاکستان کے وقار اور عالمی ساکھ کا ذرا بھی خیال ہے تو اسحاق ڈار کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “رضا ڈار پر لگنے والے الزامات کے بعد اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان کے جھنڈے تلے کون کھڑا ہو سکتا ہے؟”

واضح رہے کہ ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ اسحاق ڈار یا متعلقہ حکومتی حکام کی جانب سے بھی اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر