دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا جب افغان فورسز نے پاکستان پر سرحد پار سے حملے کیے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت مصائب جھیلے ہیں۔

پاکستان واشنگٹن کا ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

افغانستان بھارتی ایما پر ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلے میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر شواہد بھی پیش کیے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ متعدد بار رابطے کیا لیکن وہ اس بات کی ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ
امریکہ ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: باقر قالیباف
وزیراعظم کل ترکیہ اور ایران روانہ، خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر