وینزویلا زلزلہ:8دن بعدملبے سے 43سالہ شخص زندہ برآمد

کاتیا لا مار(نیشنل ٹائمز) وینزویلا میں دو تباہ کن زلزلوں کے بعد ملبے تلے دبے ایک شخص کو 8دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔ بین الاقوامی امدادی ٹیموں نے کاتیا لا مار کے  علاقے میں منہدم عمارت کے ملبے سے 43 سالہ سکیورٹی گارڈ ہیرنان گل کو بحفاظت باہر نکالا۔ متاثرہ شخص سات منزلہ عمارت میں اپنے ڈیوٹی بوتھ میں پھنس گیا تھا ۔ ریسکیو آپریشن میں متعدد ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں جو مسلسل کئی روز سے اس تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں زندہ بچنے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔ زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 295 تک پہنچ گئی، حکام کے مطابق 11 ہزار سے زائد افراد زخمی اور تقریباً 13 ہزار بے گھر ہو چکے ، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور امدادی سامان کے لیے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر