منی لانڈرنگ ملکی معیشت اور اچھی حکمرانی کیلئے سنگین خطرہ، اداروں اور عدلیہ میں ہم آہنگی ضروری : چیئرمین نیب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی میں انسدادِ منی لانڈرنگ، مقدمات کی تفتیش، قانونی چارہ جوئی اور عالمی ڈھانچے کے موضوع پر خصوصی تربیتی نشست منعقد کی، تربیتی پروگرام کا مقصد اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے موثر نفاذ، عدالتی استعداد کار میں اضافہ اور مالیاتی جرائم سے نمٹنے کیلئے مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا منی لانڈرنگ ملکی معیشت اور اچھی حکمرانی کیلئے سنگین خطرہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے تفتیش کے اداروں، پراسیکیوٹرز، مالیاتی اداروں اور عدلیہ کے درمیان موثر ہم آہنگی ضروری ہے۔

انہوں نے جدید مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے اختتامی خطاب میں اسے بروقت اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا جدید مالیاتی جرائم سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے عدلیہ کی مسلسل تربیت اور استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کی مختلف شقوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار، تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ، شیل کمپنیوں اور کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال جیسے موضوعات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے منی لانڈرنگ سے حاصل اثاثوں کی ضبطی اور بحق سرکار ضبط کرنے سے متعلق عدالتوں کے اختیارات پر بھی روشنی ڈالی۔ نیب کے سپیشل انویسٹی گیشن ڈویژن کے ڈی جی محمد طاہر نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس اور اور اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن (یو این سی اے سی)کے تحت عالمی اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک، متوازی مالیاتی تحقیقات اور چوری شدہ اثاثوں کی واپسی کیلئے بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ماسٹر ٹرینر نور السحر نے پاکستان کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے کردار، مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس اور goAML پلیٹ فارم کی اہمیت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا انٹیلی جنس پر مبنی تحقیقات کامیاب استغاثہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ججوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر