متحدہ عرب امارات نےخیراتی اداروں اور انسانی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کو گولڈن ویزے کی پیش کش کردی

دبئی(نیشنل ٹائمز)حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خیراتی اداروں اور انسانی امداد کی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کوان کی کوششوں اور قربانیوں کیاعتراف میں گولڈن ویزے کی پیش کش کرے گا۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان شیخ محمد نے انسانی کارکنوں کو طویل مدت کے اقامتی ویزے دینے کے لیے کیا ۔انسانی ہمدردی کا عالمی دن ہرسال 19اگست کومنایاجاتا ہے تاکہ انسانی کارکنوں کے کام کا احترام کیا جاسکے اور انسانی مقاصد کے لیے کام کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔شیخ محمد نے ،جومتحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں،کہاکہ عالمی یوم انسانی کے موقع پر ہم متحدہ عرب امارات میں بے لوث ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمارا ملک دنیا کیسب سے بڑے انسانی مراکزمیں سے ایک ہے،ہم خیراتی اداروں اورامدادی پیشہ ورافراد کی امداد کا اعلان کرتے ہیں جنھوں نے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امدادی کارکن متحدہ عرب امارات کے سفیراور رول ماڈل ہیں۔وہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہیں۔خیرات اماراتی معاشرے اور ثقافت کا بنیادی جزو ہے اور ہم اگلے 50 سال میں سب سے زیادہ متحرک انسانی منزل بننے کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یواے ای نے ہمیشہ متاثرکن انسانی اقدامات کی قیادت کی ہے اور ان پرعمل درآمد کرنے والوں کو بااختیار بنایا ہے اور ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی کے سال میں وہ آیندہ پانچ دہائیوں میں انسانی کوششوں کا عالمی رہنما بننے کا خواہش مند ہے۔شیخ محمد نے یواے ای کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 2011 میں دبئی انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی)قائم کیا تھا اور یہ انسانی مقاصد کی قیادت کی کوششوں کی ایک مثال ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر