سزا میں اضافہ کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت، آج کل یہ کون سا مشکل ہے : سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت کے آئینی اختیار کے بعد سزا میں اضافہ نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ نے عمر قید سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل خارج کر دی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئین صدر کو سزا میں کمی یا معافی دینے کا اختیار دیتا ہے اور یہ اختیار استعمال ہو چکا ہو تو سزا میں اضافہ کیلئے ٹھوس قانونی بنیاد درکار ہوتی ہے ۔ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت ایک سزا مکمل ہونے کے بعد دوسری کیسے دی جا سکتی ہے ۔ اگر اضافہ ممکن بنانا مقصود ہے تو اس کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی اور ریمارکس دیئے کہ ویسے بھی آج کل ترامیم کرنا کون سا مشکل کام ہے۔

عدالت نے وکیل سے غیر رسمی مکالمے میں کہا کہ آپ کا تعلق جس علاقے سے ہے وہاں تو تقریباً ہر شخص کے پاس اسلحہ ہوتا ہے ۔ اگر تلاشی لی جائے تو ستر فیصد وکلا سے بھی اسلحہ برآمد ہو سکتا ہے ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے ملزم تحرین الیاس کی عمر قید سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل اس بنیاد پر خارج کر دی کہ ملزم سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو چکا ہے ۔ ژوب بلوچستان کے جیل سپرنٹنڈنٹ ویڈیو لنک پر پیش ہوئے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سندھ سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر دو سول اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا اور سندھ سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر انجام دی گئی ملازمت پروموشن کیلئے مطلوبہ مدتِ ملازمت میں شمار نہیں کی جا سکتی۔ سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 اور متعلقہ قواعد کے تحت کنٹریکٹ ملازم “سول سرونٹ” کی تعریف سے خارج ہے ، کنٹریکٹ سروس کو ریگولر سرکاری ملازمت کے برابر نہیں سمجھا جا سکتا۔ کنٹریکٹ ملازمت مخصوص مدت اور شرائط کے تحت ہوتی ہے ، اس سے مستقل تقرری یا ریگولرائزیشن کا حق پیدا نہیں ہوتا۔ سینارٹی اور پروموشن کا تعین ریگولر تقرری کی تاریخ سے ہوتا ہے اور کنٹریکٹ مدت اس مقصد کیلئے شامل نہیں کی جا سکتی۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر