واٹس ایپ پر مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرنیوالا شخص ہی ذمہ دار ہوگا : لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محض کسی واٹس ایپ گروپ کا رکن یا ایڈمن ہونا فوجداری ذمہ داری عائد کرنے کیلئے کافی نہیں بلکہ غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرنے والا شخص خود اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے واٹس ایپ پر مبینہ توہین آمیز مواد شیئرکرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالمنان کی درخواست ضمانت پر 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ سے متعلق اہم قانونی نکتہ طے کردیا ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں لکھا کہ صرف کسی واٹس ایپ گروپ میں موجودگی یا خاموش رہنا جرم ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں، اسی طرح صرف گروپ کا ایڈمن ہونا بھی خودکار طور پر فوجداری ذمہ داری پیدا نہیں کرتا ،قانونی ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی جو غیر قانونی، توہین آمیز یا قابل اعتراض مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرے ۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ میں جرم کے تعین کیلئے ہر فرد کے انفرادی کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے اور محض گروپ کی رکنیت کی بنیاد پر کسی شخص کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ ٹیکنیکل اینالیسز رپورٹ کو بادی النظر میں قابلِ اعتماد قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ موجودہ مرحلے پر ریکارڈ پر موجود شواہد ملزم کو ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں،عدالت نے ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر