وزیراعظم کی آج ایران اور ترکیہ کے اہم دوروں پر روانگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے اہم سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے ، وہ ایران میں شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای  کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کرنے کے علاوہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ہوں گے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے پاک ایران تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرحدی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تہران میں آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ایران کے بعد وزیراعظم ترکیہ پہنچیں گے ، جہاں صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ہونے والی ملاقات میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت، علاقائی روابط اور اسٹریٹجک تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں رہنما غزہ، ایران، شام، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، توانائی کے تحفظ اور بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔وزیراعظم استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے ، جس میں ترکیہ کے نائب صدر، وزرا، سرمایہ کار، صنعت کار اور کاروباری شخصیات شریک ہوں گی۔ فورم میں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے ، مینوفیکچرنگ، تجارت اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم ترک کاروباری گروپس کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر