کابل کے ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں اور اسی دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔بھگدڑ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس سے قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کی طرف آنے سے روک دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔ترجمان امریکی پینٹا گون نے کہا تھا کہ افغانستان سے 2 ہزار 500 امریکی شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔ کابل ایئر پورٹ میں مغربی ممالک کے ہزاروں فوجی بھی موجود ہیں۔ مغربی ممالک کے فوجیوں کا تحفظ بھی کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر