ایس ایم ڈبلیو 5 آبدوز کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW-5) آبدوز انٹرنیٹ کیبل میں فنی خرابی کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے وقفے وقفے سے مسائل کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق خرابی کی نوعیت اور اس کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے ٹی ڈبلیو اے (TWA) اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ خرابی کو جلد از جلد دور کیا جا سکے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک متبادل عالمی لنکس پر منتقل کر دی گئی ہے، جس سے صارفین کو درپیش مشکلات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق معمول کی انٹرنیٹ سروس کی جلد بحالی کے لیے متعلقہ قومی اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطہ برقرار ہے، جبکہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی بحالی کے متوقع وقت سے متعلق معلومات موصول ہوتے ہی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کل ترکیہ اور ایران روانہ، خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
نظامِ انصاف میں بہتری فیصلوں سے نہیں، مؤثر عملدرآمد سے آئے گی: چیف جسٹس
ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ تہران روانہ
وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر