نظامِ انصاف میں بہتری فیصلوں سے نہیں، مؤثر عملدرآمد سے آئے گی: چیف جسٹس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ انصاف میں قیدیوں کے حقوق کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، جیلوں کے حالات بہتر بنانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ میں جیل اصلاحات پر قومی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور اسلام آباد، لاہور، پشاور ، بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس شریک ہیں، چیف جسٹس شریعت کورٹ، پولیس اور جیل خانہ جات حکام بھی شریک ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جیل اصلاحات پر قومی کانفرنس میں شرکت پر تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، انصاف کے نظام میں قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، جیلوں میں صحت اور صاف پانی کی سہولت کی فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیسز نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جیلوں کے حالات بہتر بنانا آئینی طور پر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، نظام انصاف میں بہتری محض فیصلوں سے نہیں بلکہ مؤثر عملدر آمد سے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام انصاف میں احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے، فوجداری نظامِ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جیلوں کی حالت زار بہتر بنانےکیلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئیں، کانفرنس میں تمام صوبوں کی جانب سے نمائندگی کی گئی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کل ترکیہ اور ایران روانہ، خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
نظامِ انصاف میں بہتری فیصلوں سے نہیں، مؤثر عملدرآمد سے آئے گی: چیف جسٹس
ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ تہران روانہ
وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر