ٹیکس وصولیاں 13 کھرب سے تجاوز،یہ غیر معمولی کامیابی ہے : وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں مالی سال کے اختتام پر 13 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک غیر معمولی کامیابی ہے ۔ یہ کامیابی صرف ایک سال کی نہیں بلکہ گزشتہ ڈھائی سال کے مسلسل اصلاحاتی سفر کا نتیجہ ہے ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آر، بورڈ ارکان، چیف کمشنرز، چیف کلیکٹرز اور دیگر سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تمام افسران کو ان کی سال بھر کی محنت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم جلد ان سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

پاکستان کا مالی خسارہ اب تاریخ کی کم ترین سطح پر جبکہ بنیادی مالی سرپلس بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔ اگرچہ حکومت نے اخراجات پر بھی قابو پایا، تاہم محصولات میں ریکارڈ اضافے کے بغیر یہ اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے تقریباً 600 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن، غیر ضروری مداخلت اور سہولت کے نام پر غیر قانونی ادائیگیوں جیسے مسائل کا خاتمہ کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کل ترکیہ اور ایران روانہ، خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے: دفتر خارجہ
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 15 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
نظامِ انصاف میں بہتری فیصلوں سے نہیں، مؤثر عملدرآمد سے آئے گی: چیف جسٹس
ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ تہران روانہ
وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر