چینی صدر کی پیپلز آرمڈ فورسز پر پارٹی کی مکمل قیادت برقرار رکھنے کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بدھ کے روز پیپلز آرمڈ فورسز پر پارٹی کی مکمل اور غیر متزلزل قیادت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیاہے۔
شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی صد سالہ تقریبات سے متعلق اہداف کے حصول اور پیپلز آرمڈ فورسسز کو تیز رفتاری سے عالمی معیار کی فوج میں تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
شی جن پھنگ نے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے بھرپور تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں مزید موثر کردار ادا کیا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر