مریم نواز کا نوجوان طلبا کو پھر ای بائیکس دینے کا فیصلہ : وہاڑی ، لودھراں میں الیکٹرک بس چلانے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہم اجلاس میں گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 5 سالوں میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت پر مامور ہوں گی،پنجاب اب صرف بسیں نہیں چلا رہا بلکہ بسیں بنا بھی رہا ہے ۔ پنجاب کو ایک نئی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا اعزازبھی حاصل ہوگیا ہے ۔ اجلاس میں ایک بار پھر سے نوجوان طلبا کو آسان ترین اقساط پرای بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا، طلبا کو ایک سال میں ایک لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ طالب علم لڑکوں کو ای بائیک کے حصول کے لئے 14 ہزار ڈاؤن پیمنٹ جبکہ 2100 روپے ماہانہ سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔ مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں،طالبات کے لئے ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس خود ادا کرنے کا اعلان کیا۔

طالبات کو ای بائیکس کے حصول کے لئے صرف 2100 روپے کی سود فری آسان قسط ادا کرنی ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباداور سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔اجلاس نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے پی سی ون کی منظور ی دے دی جبکہ وزیراعلیٰ نے 28 اضلاع میں 10 جولائی کو افتتاح کیلئے تیار 61 بسیں فوراً لانچ کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں مزید بسیں بھیجی جائیں کم از کم ہر ضلع میں 15-15 بسیں ہونی چاہئیں ۔ مریم نواز نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر کہا کہ مسلم لیگ ن آئین کی بالا دستی، جمہوریت کی مضبوطی اور شفاف حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر