دریائے سندھ،کابل،جہلم اورسرن میں نہاتے 5نوجوان ڈوب گئے

نوشہرہ،کھیوڑہ،مردان،مانسہرہ(نیشنل ٹائمز)دریائے سندھ ، کابل ،جہلم اورسرن میں نہاتے ہوئے 5نوجوان ڈوب گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سور پل کے مقام پر نوشہرہ کلاں کارہائشی12 سالہ طالب علم عمر دریائے سندھ میں ڈوب گیا، اسی طرح نظام پور کے علاقے ماما خیل میں ایک نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب اکبرپورہ کے علاقے گھڑی مومن میں شعیب اللہ نامی نوجوان بھی نہاتے ہوئے دریا کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا، ریسکیو کے غوطہ خور دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث تاحال لاشیں نہیں نکال سکے ،کھیوڑہ کے نواح پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور سٹون، قریشیاں کرش پلانٹ کے قریب دریائے جہلم میں سکنہ ڈھوک جمعہ کارہائشی 21 سالہ نوجوان رحیم نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش نکال لی۔مانسہرہ کے علاقے پڑھنہ جابہ پل کے قریب دریائے سرن میں نہاتے ہوئے نوجوان احسن ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کودریاسے نکال کرورثاکے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں مردان کے نواحی علاقہ غلامو پیر گڑھی میں گھرمیں کھیل کود کے دوران 3 سالہ بچہ جلال پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب کرجان کی بازی ہارگیا۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر