چینی سائنسدانوں کا فطرت کی دانش سے عظیم دیوار کے تحفظ کا منصوبہ

لان ژو (شِنہوا) ہزاروں سال سے چین کی عظیم دیوار انسانی عزم و ہنر کا ایک شاہکار بن کر کھڑی ہے، تاہم وقت کے گزرنے، تیز ہواؤں اور بارشوں نے خاموشی سے اس ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے جسے کبھی انسانی ہاتھوں نے تعمیر کیا تھا۔ اب چینی سائنسدان اس کی حفاظت کے لئے خورد بینی جانداروں کی ایک پیچیدہ بستی یعنی بائیو کرسٹس کو بطور “قدرتی محافظ” استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
دون ہوانگ اکیڈمی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایکو-انوائرنمنٹ اینڈ ریسورسز (این آئی ای ای آر) کے محققین نے حالیہ فیلڈ سرویز اور تجرباتی اعداد و شمار کا جامع تجزیہ کیا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بائیوکرسٹس عظیم دیوار کی مٹی کو دبا کر تعمیر کئے گئے حصوں کے تحفظ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق اس کے فوائد ایک اہم حد پر منحصر ہیں، جس کا تعین تین عوامل کرتے ہیں جن میں علاقے کا موجودہ موسمی ماحول، دیوار کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کی ساخت اور بائیوکرسٹس کی حیاتیاتی برادری کے ارتقائی مرحلے شامل ہیں۔
انہوں نے ایک نیا نکتہ نظر پیش کیا ہے کہ بائیوکرسٹس کم لاگت اور ماحول دوست حفاظتی تہہ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ ان کے مجموعی مثبت اثرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عظیم دیوار کو قدرتی ماحولیاتی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، یعنی فطرت کی دانش اور طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اس تاریخی ورثے کا تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
فطرت پر مبنی یہ تصور اور حل، جس میں بائیوکرسٹس کی طاقت سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور جسے عظیم دیوار کی “زندہ جلد” کا نام دیا گیا ہے، عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ میں رائج جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر