کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں کنسرٹ کا انعقاد

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی شام بیجنگ میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پارٹی اور ریاستی رہنماؤں شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لے جی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ نے تقریباً 3 ہزار افراد کے ہمراہ “عوام کو اولین ترجیح” کے عنوان سے پیش کیا گیا فن کا مظاہرہ دیکھا۔
بیجنگ کے وسط میں واقع عظیم عوامی ہال میں منعقدہ اس کنسرٹ کے پانچ حصے تھے جن میں انقلابی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، انقلابی جنگوں کے دوران فوجی و شہریوں کی یکجہتی کو یاد کیا گیا اور سوشلسٹ انقلاب و تعمیر کے برسوں کے دوران ہونے والی ترقی کی عکاسی کی گئی۔
فنکاروں نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے بعد سے چین کا بدلتا منظرنامہ پیش کیا اور نئے دور میں ملک کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ’’کمیونسٹ پارٹی کے بغیر، نیا چین نہ ہوتا‘‘ کا ترانہ گایا۔
تقریب میں چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر