وزیراعظم کا زرعی ایپکس فورم بنانے، کسانوں کیلئے قرض آگاہی مہم چلانے کا حکم

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تنظیمِ نو اور زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے زرعی شعبے میں ایپکس فورم قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ یہ فورم ایگریکلچر انوویشن اور گروتھ پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ماہانہ اجلاس منعقد کریگا ، انہوں نے ہدایت کی کہ صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی زرعی پالیسی جلد از جلد مرتب کی جائے ، زرخیزی،ای زرعی قرض پروگرام سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ کسانوں کو آسان زرعی قرضوں تک رسائی مزید بہتر بنا ئی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کو صحیح معنوں میں زرعی تحقیق کا مرکز بنایا جائے ، زرعی شعبہ پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن، بہتر ویئر ہاؤسنگ اور جدید ذخیرہ سازی کے نظام پر توجہ دی جائے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر میں پائلٹ بنیادوں پر ملٹی گرین آٹے کی تیاری جاری ہے ،مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ تیار کی جا رہی ہے جو کسانوں کو کیڑوں اور فصلوں میں بیماریوں کے مؤثر تدارک میں مدد فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے مشرقی ساحلی علاقے راس تنورہ میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں 14 سعودی شہریوں کی موت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم پارلیمان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم پارلیمان جمہوری ریاستوں کو جمہوریت کے نمائندہ اداروں، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مرکزی حیثیت، جمہوریت، شفافیت، جوابدہی، قانون کی حکمرانی اور طرز حکمرانی میں عوامی شرکت کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرنے کا ذریعہ ، آئین پاکستان جمہوری نظام حکومت اور جمہوری اقدار کی ضمانت دیتا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ آئین کی اصل روح کے مطابق اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں، آئیے پارلیمان کے عالمی دن پر آئین پاکستان کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت، وفاقیت، شمولیت، قانون کی حکمرانی، شفافیت، جوابدہی اور عوامی فلاح کے اصولوں سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر