پولینڈ کی بلدیہ نے اپنے علاقے کو ہم جنس پرستوں سے آزاد علاقہ رکھنے کی ایک قرارداد منظور کرلی

وارسا(نیشنل ٹائمز)پولینڈ کی ایک بلدیہ نے اپنے علاقے کو ہم جنس پرستوں سے آزاد علاقہ رکھنے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس مناسبت سے اس بلدیہ کو یورپی یونین پہلے سے انتباہ بھی کر چکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پولینڈ کی کئی بلدیاتی کونسلیں اپنے اپنے شہروں کو ہم جنس پرستوں اور اس نوع کا میلان رکھنے والوں (LGBT) سے محفوظ رکھنے کی قراردادیں منظور کر چکی ہیں۔ان قراردادوں کی منظوری کے حوالے سے یورپی یونین اس مناسبت سے متنبہ بھی کر چکی ہے۔ نئی قرار داد جنوبی علاقے مالوپولسکا کی بلدیہ نے منظور کی ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسی قراردادوں کی منظوریوں سے پولینڈ اور یورپی یونین آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔پولینڈ کے کئی بلدیاتی اداروں کی جانب سے ایل جی بی ٹی نظریے کے منافی قراردادیں منظور ہونے سے یورپی یونین میں کسی حد تک احساسِ برہمی پیدا ہے۔جنوب مشرقی پولینڈ کا علاقہ مالوپولسکا قرون وسطیٰ کی عمارتوں کے لیے مشہور ہےیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس ملک میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا معاملہ خاصا گرم ہے اور معاشرتی تقسیم کا بھی باعث بن چکا ہے۔پولینڈ ایک کیتھولک عقیدے کا حامل ملک ہے اور اس کی کثیر آبادی قدامت پسندانہ مذہبی عقائد پر یقین رکھتی ہے۔ اس وقت اس ملک پر قدامت پسند قوم پرست طبقہ ایوانِ اقتدار میں براجمان ہے۔ اس تناظر میں کہا جا رہا ہے کہ پولستانی علاقے یورپی یونین کے عدم تعصب کی پالیسی سے متصادم ہیں۔ہم جنس پرستوں کے خلاف منظور شدہ قرارداد کے تناظر میں اس علاقے کی شہری کونسل کو یورپی یونین تحریری طور پر پہلے ہی انتباہ کر چکی ہے کہ کسی بھی تعصبانہ قرارداد کی منظوری پر اسے فنڈ سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔ یونین چاہتی ہے کہ اس منظور شدہ قرارداد کو منسوخ کر دیا جائے۔ مالوپولسکا کو یورپی یونین کی جانب سے ڈھائی بلین یورو کی خصوصی امداد دی جانے والی ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ قرارداد کو منسوخ کرنے کو رد کر دیا گیا ہے اور یونین نے ابھی فنڈ روکنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے اس قرارداد کو مسترد کرنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی مگر مالوپولسکا میں حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی (PiS) کے اراکین کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔پولینڈ کی بائیں بازو کے سیاسی رہنما روبرٹ بیڈرون اپنے ملک کی ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے اہم لیڈر ہیں۔پولینڈ کے بعض مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کے خلاف کوئی بغض یا عناد نہیں رکھتے لیکن ‘ایل جی بی ٹی آئیڈیالوجی‘ کے مخالف ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آئیڈیالوجی واضح طور پر مسیحی اقدار کے منافی ہے اور اس تناظر میں اسے قبول کرنا ممکن نہیں۔ان حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے ہم جنس پرستوں کو فری زون کی تشہیر کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں اس کی ترویج روکنا ضروری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے نظریات کے حامل افراد اقلیت میں ہیں اور اقلیت کا اکثریت پر عقیدہ یا نظریہ ٹھونسنا مناسب نہیں ہے۔پولینڈ کی بائیں بازو کے سیاسی رہنما روبرٹ بیڈرون کا کہنا ہے کہ مالوپولسکا میں قدامت پسند سیاستدانوں کا منظور شدہ قرارداد کو منسوخ کرنے پر اصرار ثابت کرتا ہے کہ حکمران جسٹس اینڈ لا پارٹی ہم جنس پرستوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہے۔ روبرٹ بیڈرون یورپی پارلیمنٹ کے رکن ہیں اور اپنے ملک پولینڈ کے سب سے نمایاں ہم جنس پرست سیاستدان ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر