ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

لاہور ،راولپنڈی ، سیالکوٹ اور فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ گلگت میں برف اور گلیشئر تیزی سے پگھلنے ، لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ

لاہور،اسلام آباد ،پشاور(اے پی پی ،این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی،پی ڈی ایم اے پنجاب کیمطابق یکم تا 6 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ،لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج 30 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے ، بحیرہ عرب سے بھی مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور یکم سے 6 جولائی کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان، پختونخوا،سندھ،پنجاب، بلوچستان کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے لاہور، راولپنڈی، مری ، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور نارووال ،ساہیوال ، جھنگ ، ننکانہ صاحب ، ڈی جی خان، ملتان اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے ،پنجاب بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق جون کے آخری ہفتے گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث برف اور گلیشئر تیزی سے پگھلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی جھیلوں کے پھٹنے ، ندی نالوں میں اچانک سیلاب اور نشیبی علاقوں میں ہیٹ سٹریس ، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ،علاقہ مکین خصوصی احتیاط برتیں اورموسم میں تبدیلیوں سے ہوشیار رہیں ، میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے ۔مزید برآں یکم سے 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ میدانی اور بالائی اضلاع میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر