ملتان (نیشنل ٹائمز)غربت سے تنگ ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن کے تدفین کے لیے رشید آباد قبرستان لے آیا۔ بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی دانش کے والد نے پولیس کو بتایا کہ شدید مالی تنگی کے باعث وہ کفن اور قبر کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے ۔پولیس اہلکاروں نے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کیا اور شرعی طریقے سے تدفین مکمل کی ۔
غریب باپ بیٹے کی لاش بغیر کفن تدفین کیلئے قبرستان لے آیا



