کراچی(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں نئے مالی سال کے آغاز پر کل یکم جولائی کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی بروز بدھ کو بینک کی تعطیل ہوگی جس کے باعث تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔



