جاپان ائیرلائن نے مسافروں کو خوش آمدید نہ کرنے کا اعلان کر دیا

ٹوکیو (نیشنل ٹائمز)خوش آمدید، خواتین و حضرات! دنیا کے اکثر معاشروں میں مہمانوں کا خوشی سے استقبال کرنے کا روایتی طریقہ اب تک یہی ہے۔ مگر چڑھتے ہوئے سورج کی سرزمین کی جاپان ایئر لائن آئندہ اپنے مہمانوں کا خیر مقدم یوں نہیں کرے گی۔جاپان ایئر لائن (JAL) نے28 ستمبر کے روز کہا کہ اس کی مسافر پروازوں کے لیے طیاروں میں سوار ہونے پر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے ”خوش آمدید، خواتین و حضرات” نہیں کہا جائے گا۔عشروں سے استعمال کیے جانے والے ان خیر مقدمی الفاظ کے بجائے اس ایئر لائن نے اب اکتوبرکے شروع سے اس کے عملے کی طرف سے بولے جانے والے یا ریکارڈ کیے گئے لیکن ایسے استقبالیہ کلمات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے ذریعے مہمانوں میں ان کی صنف کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں کیا جا سکے گا۔جاپان ایئر لائن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آئندہ ”خواتین وحضرات” کے بجائے معزز مہمانان وغیرہ جیسے کلمات استعمال کیے جائیں گے تا کہ مہمانوں کا انسانی بنیادوں پر احترام کرتے ہوئے صنفی تفریق کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی متعصبانہ صورت حال سے بچا جا سکے۔جاپان ایئر لائن کو مشرق بعید کے اس ملک میں ایسے فیصلے کرنے والے اولین کمرشل اداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ فضائی کمپنی ایسے اقدامات بھی کر چکی ہے، جن کا مقصد بالواسطہ طور پر ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کے مفادات کے منافی فیصلوں کی منسوخی تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر