چین میں کاربن فائبر کی 3 اعلیٰ کارکردگی کی حامل پیداواری لائنیں فعال

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ نیشنل بلڈنگ میٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی این بی ایم)نے کاربن فائبر کی اعلیٰ کارکردگی اور عالمی معیار کی حامل 3 پروڈکشن لائنیں فعال کر دی ہیں جس سے اعلیٰ درجے کی کاربن فائبر مصنوعات کی فراہمی میں چین کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔
چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں واقع سی این بی ایم کے ذیلی ادارے ژونگ فو شین ینگ کاربن فائبر کمپنی لمیٹڈ کے لیان یون گانگ مرکز پر قائم یہ لائنیں کاربن فائبر کے تینوں بڑے زمروں یعنی عام استعمال، مضبوط اور انتہائی سخت کاربن فائبر پر مشتمل ہیں۔
کاربن فائبر اپنے ہلکے وزن، اعلیٰ مضبوطی اور زنگ کے خلاف بہترین مزاحمت کے لئے مشہور ہے، یہ نئی توانائی، ایئرو سپیس، گہرے سمندر، زمین کی گہرائی اور گہرے خلائی استعمال، کھیلوں کے سامان اور تھری سی الیکٹرانکس جیسے شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
ژونگ فو شین ینگ کی اپنی تیار کردہ ان نئی لائنوں میں 5ہزار ٹن کی لارج ٹوکاربن فائبر لائن، ایک ہزار ٹن کی ایس وائی ٹی 70، ٹی1100- گریڈ کی اعلیٰ مضبوطی والی کاربن فائبر لائن اور 600 -ٹن کی ہائی ماڈیولس کاربن فائبر لائن شامل ہیں۔
سی این بی ایم کے چیئرمین ژو یو شیان نے کہا کہ اس آغاز سے اعلیٰ درجے کی کاربن فائبر مصنوعات کی ناکافی فراہمی اور مصنوعات کی کم اقسام جیسے ساختی مسائل حل ہوں گے، جبکہ عام استعمال، اعلیٰ مضبوطی اور ہائی ماڈیولس مصنوعات کے تمام زمرے شامل ہوں گے۔
ژو نے کہا کہ یہ نئی لائنیں اعلیٰ درجے کے مواد کی انجینئرنگ اور بڑے پیمانے پر پیداوار میں درپیش عام مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد کریں گی اور اہم تزویراتی مواد کی فراہمی میں چین کے تحفظ اور استحکام کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر