پی آئی اے کی نجکاری مکمل، نئی انتظامیہ نے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(عمران اسلم) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ادارے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی، جبکہ نئی انتظامیہ نے 29 جون 2026 سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پی آئی اے کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم کے ذیلی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے قومی ایئرلائن کا انتظام سنبھال لیا

اعلامیے کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے 180 ارب روپے میں کمپنی کی ملکیت حاصل کی، جس میں سے 55 ارب روپے حکومتِ پاکستان کو ملیں گے، جبکہ 125 ارب روپے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی سرمایہ کاری آپریشنل اصلاحات، فضائی بیڑے کی جدید کاری، نئے روٹس کے آغاز، ادارے کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے چیئرمین نے کہا کہ نئی انتظامیہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ قوم کا اعتماد صرف ملکیت کی منتقلی سے حاصل نہیں ہوگا، بلکہ بہتر کارکردگی، معیاری خدمات اور مسلسل محنت سے یہ اعتماد بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پی آئی اے کی ملکیت تبدیل ہو گئی ہے، تاہم پاکستان کی خدمت کا جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ان کے بقول نئی انتظامیہ پی آئی اے کے درخشاں ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جدید عالمی معیار کی ایئرلائن بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر