غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بغیر درست ویزے کے رہائش پذیر افراد کو 10 جولائی سے گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی باضابطہ خطوط ارسال کر دیے ہیں۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے اور اوور سٹے کرنے والے افغان شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں تیزی لائی جائے ، مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جائے ، جس میں بغیر ویزے کے گرفتار افغان شہریوں کی تعداد، کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت کی تفصیلات شامل ہوں،یہ فیصلہ غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کے پلان کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر