یوم عاشور کا پرامن انعقاد اداروں کے تعاون، ٹیم ورک کا نتیجہ : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایکس پراپنے پیغام میں اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مرتبہ بھی یوم عاشور کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا،یہ  سب اداروں کے تعاون اورٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ محرم جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری ٹیم پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں۔تمام صوبائی وزراء،ایم پی ایز،پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے جوانوں نے دن رات ایک کر کے جس طرح اپنے فرائض سرانجام دیئے وہ قابلِ ستائش ہے ۔ شدید گرمی میں عزاداروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کئے گئے بہترین اقدامات اپنی مثال آپ ہیں۔مریم نوازشریف نے کہاکہ چپے چپے پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا شاندار انتظام، جلوسوں کے راستوں پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے سموگ گنز کے ذریعے پانی کی پھوار نے لوگوں کو بہت سکون فراہم کیا۔

مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا کر ایک نیا معیار قائم کیا ہے ۔ تمام اداروں کا باہمی تعاون اور ٹیم ورک واقعی ہم سب کیلئے باعث فخر ہے ۔جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پنجاب پولیس کے جوان سڑکوں پر متحرک رہے ، تپتے موسم میں عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے اپنے ان تمام بہادر جوانوں کو شاباش دیتی ہوں، آپ ہمارا فخر ہیں، جیتے رہیے ۔وزیراعلی ٰمریم نواز کے عزاداران حسینؓ کو فول پروف پروٹیکشن کے ساتھ مکمل کیئر فراہم کرنے کے ویژن کے تحت محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے نئے تیار کردہ تھری ٹیئر انتظامی و سکیورٹی ماڈل پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا،اے آئی، ڈرونز، باڈی کیم اور جدید آلات کے پہلی بار استعمال پر مبنی سکیورٹی پلان کے تحت گزشتہ 8 روز سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی اور نگرانی کی گئی۔

پنجاب بھر میں 47 ہزار سے زائد مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے 1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار، پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں سکیورٹی پر مامور رہیں،ڈیجیٹل وال پر تمام جلوسوں اور مجالس کی لائیو سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی گئی -وزیراعلیٰ مریم نواز نے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورشپ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ اس دن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو حکومت کی توجہ مرکوز کرنا ہے ۔پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

حکومت پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے ایس ایم ایز کو سہارا دے رہی ہے ۔ آسان کاروبار سکیم کے ذریعے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور ہول سیل کے کاروبار کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے ۔ لائیوسٹاک، زراعت، دستکاری اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈیف بلائنڈ نس ڈے پر پیغام میں کہا کہ بیک وقت سماعت اور بصیرت سے محروم افرا د بہت ہی سپیشل افراد ہیں۔ڈیف بلائنڈ نہ بوجھ ہیں نہ بیکاربلکہ حوصلے اور خودداری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے کہاکہ ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ 



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر