اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔کارروائیوں میں شریک افسران و جوانوں کی جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔



