چین سے زیڈ ایکس موٹو کے 200 سے زائد موٹر سائیکل یورپ برآمد

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں قائم موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی زیڈ ایکس موٹو کے تیار کردہ 200 سے زائد موٹر سائیکل یورپی مارکیٹ میں بھیجے جا رہے ہیں جو حالیہ دنوں میں اس برانڈ کی یورپ کو برآمد ہونےوالی بڑی کھیپ ہے۔
چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی کسٹمز کے مطابق موٹر سائیکلوں کا یہ بیچ چھونگ چھنگ کی گویوآن بندرگاہ سے روانہ ہوا، دریائے یانگسی کے راستے شنگھائی پہنچا اور وہاں سے پولینڈ میں حتمی ترسیل کے لئے بحری مال برداری کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔
برانڈ کے فارن ٹریڈ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ چھن کے مطابق اسی برانڈ کے مزید 330 موٹر سائیکلوں کی مستقبل قریب میں سپین روانگی بھی شیڈول ہے۔
ہوانگ نے کہا کہ “گویوآن بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کی سروس انتہائی آسان ہے، خاص طور پر دریا- سمندر کا مشترکہ نقل و حمل کا طریقہ جو ہماری مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں زیادہ موثر طریقے سے داخل کرنے میں مدد دیتا ہے۔”
ہوانگ نے کہا کہ کمپنی اس سے قبل ایشیائی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے تھی اور انٹرنیشنل موٹر سائیکل ریسنگ کے مقابلوں میں اس کی شاندار کارکردگی نے یورپی آرڈرز میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
چین میں آٹوموبائل اور موٹر سائیکل مینوفیکچرنگ کے ایک بڑے مرکز کے طور پر چھونگ چھنگ نے 2025 میں تقریباً 78 لاکھ 60 ہزار موٹر سائیکل تیار کئے، جو ملک کی مجموعی پیداوار کا 35.5 فیصد بنتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2026 کے پہلے 5ماہ میں چھونگ چھنگ کی موٹر سائیکل برآمدات 12.21 ارب یوآن (تقریباً 1.79 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 9.8 فیصد کا اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر