واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کسانوں کیلئے دنیا بھر میں نئی مارکیٹیں کھول رہے ہیں، نئی مارکیٹ خوبصورت ایران ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کوغذائی اجناس میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہم ایرانی رقم گندم، سویابین اور مکئی خریدنے پر جلد خرچ کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر آپ ایران کو ایٹمی ہتھیار دیں گے تو وہ اسے پہلے ہی گھنٹے میں استعمال کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔



