سازشوں کے قائل نہیں، جمہوری جدوجہد سے انقلاب لانا چاہتے : حافظ نعیم

کراچی(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اقامتِ دین کی تحریک ہے ۔ اقامتِ دین کے لیے پوری یکسوئی، استقامت اور اخلاص کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے ،نظام کا متبادل نظام ہی ہوسکتا ہے ،ملک میں موجود فرسودہ، ظالمانہ اور استحصالی نظام کا متبادل اسلامی نظام ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل اور منظم جدوجہد کی ضرورت ہے ،معاشرے میں مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی جائے اور نااہل و کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کی جائے ۔جماعت اسلامی سازشوں، خفیہ راستوں یا بندوق کی نوک پر تبدیلی کی قائل نہیں بلکہ عوام کے دل و دماغ روشن کرکے ، ان کی فکری تربیت کرکے اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے انقلاب لانا چاہتی ہے ۔

جماعت اسلامی ملک گیر سطح پر نوجوانوں کو منظم کر کے تنظیم، تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے تینوں محاذوں پر بیک وقت کام کررہی ہے ۔جب جماعت اسلامی عوامی حقوق کی بات کرتی ہے تو بعض نام نہاد دانشور اعتراض کرتے ہیں اور سوال اٹھاتے ہیں،صرف ووٹ حاصل کرلینا کافی نہیں بلکہ کارکنان کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ہمیں ایسے کارکنان تیار کرنے ہیں جو نہ صرف ووٹ ڈالیں بلکہ ووٹ کا تحفظ بھی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء، فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کی امداد اور خدمت میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف نماز، روزے اور چند انفرادی عبادات سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، لیکن جب اسلام کو ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور اسلامی نظام کے نفاذ کی بات کی جاتی ہے تو باطل قوتیں پریشان ہوجاتی ہیں۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر