راولاکوٹ کے عوام کی پاکستان سے محبت کو خراج تحسین، امیر مقام

  اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چودھری شہزاد نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ امیر مقام نے چودھری شہزاد کو پارٹی مفلر، کیپ پہنا ئی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کہاہے کہ پونچھ ڈویژن اور راولاکوٹ کے عوام کی پاکستان سے محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پونچھ ڈویژن کی پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیوں کی ایک روشن تاریخ ہے ، سپاہی مقبول نے زبان کٹوانے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند رکھا ،پاکستان سے محبت کی خاطر پونچھ راولاکوٹ کے لوگوں نے اپنے کھالیں کھنچوائیں،چند افراد کے طرز عمل کو بنیاد بنا کر پورے پونچھ ڈویژن یا کسی خطے کو تنقید کا نشانہ بنانا ناانصافی ہے ۔ آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم خان نے سری نگر میں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود قرارداد الحاقِ پاکستان پیش کر کے تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔ امیر مقام نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ عوامی ریلیف اقدامات برقرار ہیں ، 38 نکات پر مشتمل عوامی ریلیف پیکیج کے فوائد آئندہ بھی جاری رہیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ اور انتخابی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے ، ٹکٹ نہ ملنے والے رہنما بھی ہمارا اثاثہ ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر