اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ واقعہ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں، ایک دائمی پیغام اور ایک زندہ درسگاہ ہے، یوم عاشور پر امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں، افواہوں اور اشتعال انگیز رویوں سے اجتناب کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کہتے ہیں یوم عاشور ایمان، صبر، ایثار، اصلاح معاشرہ کے بے مثال اسباق روشناس کراتا ہے، واقعہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، ہمیں عدم و انصاف، صبر و برداشت اور ذمہ داری کے اوصاف کو فروغ دینا ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے احترام اور یکجہتی کا فروغ ضروری ہے۔



