فیلڈ مارشل سے لیبیا کی فوج کےنائب کمانڈران چیف کی ملاقات :دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور فوجی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پیشہ ورانہ فوجی تربیت و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے علاقائی و عالمی امن کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر