عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام کیلئے ہنر مندوں کی تعداد بڑھانا مشن :مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنتی اور گھر کی ذمہ داریاں اٹھانے والے نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، پنجاب حکومت ہنرمند نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دے کر باعزت روزگار کیلئے بیرونِ ملک بھجوا رہی ہے ۔ ملک میں ترسیلاتِ زر کا حجم تقریباً 40 ارب ڈالر ہے تاہم بیرونِ ملک جانے والی پاکستانی ورک فورس میں غیر ہنر مند افراد کی شرح 50 فیصد سے زائد ہے خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاتی ہے مگر افسوس کہ ان میں غیر ہنر مند افراد کی شرح زیادہ ہے ۔ جب تک ہمارے پاس ہنر مند ورک فورس نہیں ہوگی، عالمی مارکیٹ میں پاکستان کو مطلوبہ مقام اور عزت نہیں ملے گی،اس لئے ہنر مند افرادی قوت کی تعداد بڑھانا حکومت کا مشن ہے ۔ پرواز کارڈ کے تحت تربیت مکمل کرکے بیرونِ ملک جانے والے نوجوانوں سے خطاب اور الوداعی ملاقات کے موقع پر مریم نواز نے کہاکہ سیمی اسکلڈ افراد اکثر بیرونِ ملک فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں ان کی صلاحیت کے مطابق باعزت روزگار نہیں ملتا، اسی لئے پنجاب حکومت باقاعدہ تربیت اور محفوظ روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔

پرواز کارڈسکیم کے تحت تربیت مکمل کرنے والے 135 نوجوان 28 جون کو بطور سکلڈ ورکر بیرونِ ملک روانہ ہوں گے جبکہ صوبے کے 5 لاکھ نوجوانوں کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔آپ جیسے محنتی نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ آپ کی باتیں سن کر اور آپ کا عزم دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ پرواز کارڈ کے لئے امیدواروں کا انتخاب سو فیصد میرٹ پر کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کا سفارشی کلچر نہیں۔پرواز کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو 3 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض بھی دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ بیرونِ ملک جا کر ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوصمیں بہت بڑی فتح نصیب ہوئی، پاکستان نے اپنی دانشمندانہ حکمتِ عملی سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کر دنیا کو حیران کیا۔ ہمارے جو بچے بیرونِ ملک جا رہے ہیں، وہ دراصل وہاں جا کر ذمہ دارانہ سفارت کاری کریں گے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ‘‘پرواز کارڈ’’ اور سکل سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کامیاب امیدواروں نے مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تحائف دئیے ۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر