امیر قطر کا شہباز شریف کو ٹیلی فون ،ایران امریکا مذاکرات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اورسعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفونک رابطے کیے جبکہ وزیراعظم نے حج 2026 کے کامیاب انتظامات پر پاکستانی منتظمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پوری قوم کیلئے باعثِ فخر قرار دیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیانات کے مطابق شہباز شریف کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ امیرِ قطر نے وزیراعظم کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی، جن کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ وزیراعظم نے امیرِ قطر کا امن کی کوششوں میں مسلسل اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور قطر سمیت برادر ممالک کے اہم کردار کی بدولت ممکن ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے پہلے دور پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ مذاکرات کامیاب ہو سکیں۔ اس سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔امیرِ قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کی برزان گیس تنصیب میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امیرِ قطر کو ایک بار پھر پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس پر امیرِ قطر نے رواں سال کے آخر میں پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ وزیراعظم کو سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کا بھی ٹیلیفون موصول ہوا۔ گفتگو کے دوران گورنر تبوک نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حصول میں پاکستان کی غیرمعمولی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے گورنر تبوک کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

بعدازاں شہباز شریف نے عوام اور کاروباری برادری کیلئے ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کا بجٹ تشکیل دینے پر حکومتی ٹیم بالخصوص وزارت خزانہ کی ٹیم کی پذیرائی کرتے اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، بلال اظہر کیانی ، سیکرٹری خزانہ اورچیئر مین ایف بی آر کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا وزارتِ مذہبی امور اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے حج 2026 کے منتظمین سے ملاقات اور بریفنگ کے دوران شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزارتِ مذہبی امور کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں حج 2026 کے انتظامات کو عالمی سطح پر سراہا جانا پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس بھی حج انتظامات کے دوران اسی معیار کی محنت، دیانت اور خدمت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبے کے تین پاکستانی منتظمین نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے لبیتم ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کیا۔ محمد عفان ذیشان کی المعراج منظم، محمد شاہد رفیق کی ابراہیم منظم اور زعیم اختر کی الفتح منظم نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو کو بھی شاندار کارکردگی پر لبیتم ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، رانا ثنااللہ اوردیگر شریک تھے ۔وزیراعظم سے رانا مبشر اقبال ،طلحہ برکی ،عاصمہ ارباب عالمگیر، عامر طلال گوپانگ، میر پولین بلوچ، ایاز علی شاہ شیرازی اور نوشین افتخار نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر