اب جنگوں کیلئے جدیدٹیکنالوجی ناگزیر:ایڈمرل نوید اشرف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ مستقبل کی جنگوں میں کامیابی کیلئے نہ صرف روایتی جنگی حکمتِ عملی کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے بلکہ جدید صلاحیتوں کی حامل ایسی افرادی قوت کی تیاری اور اسے قائم رکھنا بھی ناگزیر ہے۔

جو فکری و تجزیاتی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 55ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا اوراس امر پر زور دیا کہ روایتی عسکری حکمتِ عملی کو دور حاضر کے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز جیسا کہ روایتی و غیر روایتی خطرات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کورس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا موثر جواب دینے کیلئے اپنی سٹریٹجک سوچ اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بحرِ ہند کا خطہ بدستور بدلتی صورتحال اور مسابقتی ماحول کا حامل ہے ، خطے میں نئی جغرافیائی و سیاسی صف بندیاں اور طاقت کے حصول کی کشمکش بحرِ ہند کے سکیورٹی ماحول پر مسلسل اثر انداز ہو رہے ہیں ،جدید جنگی تصورات میں کثیر الجہتی آپریشنز کا موثر نفاذ بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ 



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر