اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے اور امید ہے کہ جاری مذاکرات 60 دنوں کے اندر ایک جامع اور پائیدار معاہدے پر منتج ہوں گے۔
منگل کے روز قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس پیش رفت کو “تاریخی” قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوششوں میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد آمد پر پاکستان اور ایران متعدد امور پر جامع مذاککرات کریں گے۔
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف



