صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین سفارتکاروں کے عالمی دن پر خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر خواتین سفارت کار پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین سفارت کار امن، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں،پاکستان میں خواتین کی سفارتی خدمات کی روشن روایت موجود ہے، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور شائستہ اکرام اللہ نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے عالمی روابط کو مزید مستحکم کیا، پاکستانی خواتین سفیر، مستقل مندوب اور اعلیٰ سفارتی عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں خواتین سفارت کاروں کی ذمہ داریاں مزید اہم ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان خواتین اور مردوں کو مساوی حقوق اور یکساں قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی خواتین سفارتی مشنز اور بین الاقوامی تنظیموں میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، حالیہ سفارتی پیش رفت نے مسلسل رابطے اور خاموش سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی ہے، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر خواتین سفارت کار پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر رہی ہیں، خواتین سفارت کاروں کی خدمات نے پاکستان کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ کیا ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کو پاکستان دنیا کے ساتھ سنجیدہ، باوقار اور بامقصد روابط کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر