چھونگ چھنگ نے گاڑیوں کی برآمدات کے لئے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی استعداد بڑھا دی

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ سے ایک چین-یورپ مال بردار ٹرین 40 فٹ اور 35 ٹن وزنی عمومی مقصد کے نئے آٹوموبائل کنٹینرز لے کر روانہ ہوئی جس سے ریل کے ذریعے گاڑیوں کی ترسیل کو مزید موثر بنانے کی ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ان کنٹینرز میں چائنہ چھانگ آن آٹو موبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی تیار کردہ 182 گاڑیاں لدی ہوئی ہیں۔ یہ کمپنی چھونگ چھنگ میں قائم ہے جو چین کا ایک اہم آٹوموبائل مینوفیکچرنگ مرکز سمجھا جاتا ہے۔
نئے کنٹینرز کی مدد سے چھونگ چھنگ چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کی گنجائش میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ گاڑیوں کی برآمدی ترسیل کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔
چائنہ ریلوے کنٹینر ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی چھنگ دو شاخ کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے منیجر گوان یو کے مطابق 40 فٹ اور 35 ٹن وزنی یہ عمومی مقصد کا آٹوموبائل کنٹینر خاص طور پر چین میں تیار کردہ مسافر گاڑیوں کی برآمد کے لئے ڈیزائن کیا گیا ایک جدید سازوسامان ہے۔
روایتی عمومی مقصد کے کنٹینرز ، جن میں زیادہ سے زیادہ 3 سیڈان یا 2 ایس یو ویز منتقل کی جا سکتی ہیں، کے مقابلے میں نئے کنٹینر میں فی یونٹ 4 سیڈان یا 4 ایس یو ویز تک لادی جا سکتی ہیں، جس سے فی گاڑی نقل و حمل کی لاگت کم ہو جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر