اسلام آباد:ایچ 9بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیر انتظام ایچ نائن پشاور موڑ بازار میں منگل کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ بازار کے 9 سیکشنز میں پھیل گئی جس کے باعث درجنوں دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیمیں اور پاک نیوی کی فائر بریگیڈ نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ بازار کے 9 سیکشنز تک پھیل گئی تھی، 6 سیکشنز میں قابو پا لیا گیا جبکہ 3 سیکشنز میں آگ بجھائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایک سیکشن جل کر خاکستر ہو گیا، آگ نے کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 70 کے قریب دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 75 فیصد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بازار میں ایل پی جی سلنڈرز کا غیر محفوظ استعمال اس کا ممکنہ سبب ہو سکتا ہے۔ 



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر