تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کے تحت ایران کو ملنے والے منجمد فنڈز میں سے رقم امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کی جا سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی لازمی شرط عائد نہیں کی گئی۔
ویڈیو پیغام میں عبدالناصر ہمتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کی کہ معاہدے کے تحت ایران پابند ہے کہ وہ یہ رقم صرف امریکی برآمدات کی خریداری پر خرچ کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے تہران کو ابتدائی طور پر جاری کیے گئے 12 ارب ڈالر ضروری اشیا اور ادویات کی خریداری کیلئے استعمال کیے جائیں گے لیکن اس سے ایران کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ اپنے دیگر مالی وسائل اپنی ضرورت اور ترجیحات کے مطابق خرچ کر سکے۔



