بینظیر نے جرات سے نئی راہیں متعین کیں،زرداری ، بلاول

 اسلام آباد ،کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک کے مختلف شہروں اور بیرون ملک منعقدہ مختلف تقریبات میں خصوصی کیک کاٹے گئے اور شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی، جمہوریت کے لئے خدمات اور شہادت کو اجاگر کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی حوصلے ، قربانی اور استقامت کی مثال ہے ، اپنے پیغام میں کہا شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، بے نظیر بھٹو نے سیاسی بصیرت اور جرات سے نئی راہیں متعین کیں، پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے خواتین کی قیادت  کے دروازے کھولے ۔انہوں نے تشدد کی سیاست کو رد کر کے مکالمے کو فروغ دیا ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا بی بی شہید کا ویژن ایک مضبوط وفاق، بااختیار وفاقی اکائیوں اور آئین کی بالادستی تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سب کیلئے وقار، مساوات و یکساں مواقع پر مبنی معاشرے کا وژن پیپلز پارٹی کیلئے مشعلِ راہ ہے ، بی بی شہید کی لیگیسی ایک ایسے پاکستان کے لیے روشنی کا مینار ہے جو اپنے دفاع میں مضبوط اور اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ میں ثابت قدم ہو،بلاول بھٹونے کہا پیپلزپارٹی شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن پر سختی سے کاربند ہے اور ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر