مسئلہ لبنان جلد حل نہیں ہوگا، ایجنٖڈا گریٹر اسرائیل:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ملاقات ہوئی ،دونوں نے بہت اچھی باتیں کیں،پریس کانفرنس میں سوال بھی بڑے اچھے ہوئے ہیں،بات یہ ہے ایشوز تو ابھی ہیں یہ سب کو پتا ہے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلا رائونڈ کتنے دن چلتا ہے اور کس بات پر آکر رکتا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا مسئلہ لبنان کا بھی ہے ،جے ڈی وینس نے بیان میں خطے میں بدامنی کی ذمہ داری ایران پر ڈال دی،حالانکہ اسرائیل خطے کا امن خراب کررہا ہے ایران نے کسی علاقے پر قبضہ تو نہیں کیا،یہ سب کچھ اسرائیل نے کیا ،اس بیان کا ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ، اسرائیل کہتا ہے کہ لبنان میں کارروائی جاری رکھوں گا، لبنان سے کسی صورت انخلا نہیں کرینگے ،ہمیں حزب اللہ سے خطرہ ہے ،اسرائیل نے بڑ اواضح کردیا ، سیزفائر ایک یا دو تین دن کا ہے ،اسرائیل کارروائیاں کرے گا جوپہلے کررہا تھا،حالانکہ ایم او یو میں واضح لکھا ہے۔

کہ لبنان میں سیز فائر ہو گی لیکن اسرائیل سیز فائر کیلئے تیار نہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ لبنان کامسئلہ جلد حل نہیں ہوگا،کیونکہ اسرائیل کا ایجنٖڈا گریٹر اسرائیل ہے ،اسرائیل نے اردن، شام،عراق کے علاقے پر قبضہ کیا، اب لبنان کے اندر گھس چکا ہے ،کوئی امن نہیں ہوگا، ایران سے جھگڑا چلے گا،وہ حزب اللہ اور حماس کی مدد کرے گا،لبنان پر ایران کا موقف واضح ہے کہ پہلے اسرائیل لبنان سے نکلے ،اسرائیل سیزفائر کو چلنے دے ،ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ حماس، حزب اللہ کچھ نہیں کرے گا۔ آج جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل کی بہت تعریفیں کیں، جب جے ڈی وینس یہ خود کہتا ہے کہ پچھلے مہینے سے ہر روز ہی میری فیلڈ مارشل سے بات ہو رہی ہے اور یہی محسن نقوی بھی اس دن اشارہ کر رہے تھے کہ فیلڈ مارشل نے بہت اہم کردار ادا کیا، انہوں نے امریکیوں اور ایرانیوں کو قائل کیا،حالانکہ وہ وزیراعظم پاکستان کا نام لیتے ہیں ۔یک اور بھی اہم چیز چل رہی ہے کہ یہ معاہدہ اگر تھوڑا سا بھی کامیاب ہوتا ہے ، امریکا اور ایران کی بات آگے بڑھتی ہے تو پھر یہ گلف کا کیا ہوگا ، انکی سکیورٹی کا کیا ہوگا ،مریکا تو اب اسکی سکیورٹی کر نہیں سکتا،گلف کی سکیورٹی کی کون گارنٹی دے گا ؟گلف میں کون کون کس سائیڈ بیٹھے گا ، میرا خیال ہے کہ وہاں بھی پاکستان کا اہم کردار ہوگا، جس پر ایران اور امریکا دونوں بھروسہ کرینگے ،وہاں قطر کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر