لبنان: اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت مزید 7 افراد شہید

بیروت،تل ابیب(نیشنل ٹائمز)لبنان کی وادی بقاع میں اسرائیلی فضائی حملے میں بچے سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ جنوبی ساحلی شہر صور کے قریب ایک اور حملے میں2فلسطینی شہید ہوئے ۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی زمینی فوج صور کے شمال  مشرق میں نبطیہ کے قریب ایک اہم پہاڑی علاقے کی نگرانی کر رہی ہے ، جس پر وہ تاحال مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں اس وقت تک موجود رہیں گی جب تک سکیورٹی صورتحال اس کا تقاضا کرے ، اسرائیل شمالی علاقوں کے شہریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی زون میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے ۔ اسرائیلی سلامتی کے لیے یہ پالیسی ہر حال میں جاری رہے گی۔ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا لبنانی سرزمین پر موجود رہنا ناقابل قبول ہے اور کوئی سکیورٹی زون تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق لبنان کی قومی فوج ہی خودمختاری کی محافظ ہے اور اسی کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے ۔ نعیم قاسم نے اسرائیل کو جارح قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر لبنانی سرزمین سے انخلا کرے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر