کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

کراچی(نیشنل ٹائمز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور وفاقی سول حساس ادارے نے شہرِ قائد کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب خودکش دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹ، حساس مقامات کے نقشے اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت سلمان عرف ابو ہریرہ ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے ، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ‘‘فتنۃ الخوارج’’ کے مولوی مخلص گروپ سے ہے ۔ ملزم افغانستان سے خودکش حملوں کی باقاعدہ کمانڈو ٹریننگ حاصل کر چکا ہے اور ٹی ٹی پی کے انتہائی تربیت یافتہ خفیہ سلیپر سیل کا اہم ترین رکن ہے ۔ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزم سلمان ٹی ٹی پی کے ایک اور ہلاک شدہ خطرناک خودکش دہشت گرد زعفران عرف ابو ہریرہ کا قریبی ساتھی رہا ہے ۔

زعفران (جس پر حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے انعام مقرر تھا)گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی کے ساتھ ایک مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔ ملزم سلمان اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ سائٹ ایریا میں واقع لبرٹی ٹیکسٹائل ملز میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں پر فائرنگ اور انہیں زخمی کرنے کی واردات میں بھی براہِ راست ملوث رہا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ زعفران کی ہلاکت کے بعد‘‘اسپیشل استشہادی فورس’’اور خودکش بمباری کیمپ کے امیر مولوی مخلص یار نے ملزم سلمان اور اس کے نیٹ ورک کو کراچی میں کسی بڑی خودکش دہشت گردی کا ہدف دے کر روانہ کیا تھا۔ ملزم سلمان اپنے ساتھی ادریس عرف اسد اللہ کے ہمراہ مولوی مخلص یار کے ہی حکم پر کراچی پہنچا تھا جبکہ کچھ مزید خودکش بمباروں کو بھی کراچی پہنچنا تھا۔حکام کے مطابق نیٹ ورک کا ابتدائی پلان شہر میں ہائی پروفائل ‘‘ٹارگٹ کلنگ’’ کی وارداتیں کرنا تھا، جس کے بعد دیگر دہشت گردوں کی مدد سے شہر کے حساس مقامات پر بڑے پیمانے پر خودکش دھماکے کیے جانے تھے ۔

غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزم کے دیگر نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ساتھیوں میں شامل ایک دہشت گرد سال 2025 ء میں کوئٹہ ایف سی پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہو چکا ہے جبکہ دوسرا ساتھی اسی سال (2025)ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں مارا گیا تھا۔سی ٹی ڈی نے ملزم کے دیگر انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھیوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں، جن میں درج ذیل نام شامل ہیں، خیر زمان عرف مولوی مخلص ،محمد شعیب اقبال عرف منیب چیمہ ٹی ٹی پی افغانستان کا کمانڈر ،اظہار الحق عرف مولوی حمزہ ٹی ٹی پی افغانستان کا کمانڈر ،ادریس عرف اسد اللہ مفرور خودکش بمبار جس کی شدت سے تلاش جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مفرور خودکش بمبار ادریس دیگر تنظیمی ساتھیوں اور ٹارگٹ کلرز کی فوری گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے کے افسران پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزموں کے ممکنہ ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں حساس اداروں کی مدد سے تیز رفتار چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر