کینیا میں چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر ثقافتی میلے کا انعقاد

نیروبی (شِنہوا) کینیا نے چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے سلسلے میں ثقافتی ورثے کے میلے کا انعقاد کیا جس میں چین اور افریقہ کے مابین دوستی اور تعاون مضبوط بنانے میں ثقافتی تبادلے کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
مشرقی افریقہ میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اس تقریب میں اعلیٰ حکومتی نمائندوں، سفارتی کور کے ارکان، کاروباری رہنماؤں اور ثقافت کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔ تاکہ 19 جون کو منائے جانے والے چین کے اہم ترین روایتی تہواروں میں سے ایک کا جشن منایا جا سکے۔
اس جشن میں چاول کے روایتی پکوان زونگزی سے تواضع، ثقافتی مظاہرے اور میلے کی تاریخی اہمیت پر مبنی معلوماتی نشستیں شامل تھیں۔
کینیا میں چین کی سفیر گوا ہائی یان نے کہا کہ یہ تہوار دوستی اور تعاون مضبوط بنانے میں معاون ہو گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید بھرپور فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے تہوار کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی ابتدا بیماریوں اور بری روحوں سے بچاؤ کے ایک روایتی موقع کے طور پر ہوئی تھی۔
کینیا کی وزارت سیاحت و جنگلی حیات میں تحقیق و جدت کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاواکا وٹائی موکونی نے کہا کہ یہ جشن ایک دوسرے کے خیالات جاننے، تجربات کے تبادلے سمیت سیکھنے کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے کہ قومیں اپنے ثقافتی ورثے کی کیسے حفاظت کرتی ہیں اور اسے فروغ دے کر کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب خاص طور پر اس لئے اہم تھی کہ یہ “چین-افریقہ عوامی سطح پر تبادلوں کا سال 2026” کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیا ورثے کے تحفظ اور انتظام میں چین کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے کیونکہ وہ اپنے ثقافتی وسائل کی حفاظت اور فروغ کے لئے کوشاں ہے۔
مشرقی افریقہ میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے چیئرمین چھن من شوے نے کہا کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول جیسی ثقافتی تقریبات چین اور کینیا کے مابین تعلقات مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہیں کیونکہ یہ لوگوں کو ایک دوسرے کی روایات اور اقدار سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر